Mushtaq Ghani

اپوزیشن کتنی بھی کوشش کرے،ہمیں نہیں خرید سکتے.اسپیکر مشتاق غنی

ویب ڈیسک (پشاور): اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کی میڈیا سے بات چیت، اسپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنا ضمیر فروخت کرتا ہے تو اس سے برا انسان کوئی نہیں، الیکشن 2018 میں ہم نے شفافیت کو اسپورٹ کیا، اپوزیشن کتنی بھی کوشش کرے، ہمیں نہیں خرید سکے گی، حکومت ہونے کے باوجود ہم نے نوشہرہ کی سیٹ ہاری کیونکہ ہم نے شفاف طریقے سے الیکشن لڑا.

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، فیصل جاوید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض

اسپیکر مشتاق غنی نے مزید کہا کہ 2023 کے عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف ہی جیتے گی، سینیٹ ویڈیو اسکینڈل اسپیکر ہاؤس کا نہیں، بلکہ ایف 8 اسلام آباد کے کسی گھر کا ہے، سینیٹ الیکشن میں اپنی گیارہ سیٹیں حاصل کرلیں گے، پی ٹی آئی کوسینیٹ الیکشن میں کوئی اپ سیٹ نہیں کرسکتا، اگر کوئی شخص اپنا ضمیر بیچتا ہے تو اس سے برا انسان کوئی نہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، میٹرک سالانہ امتحان کیلئے داخلے کی تاریخ میں 25 مارچ تک توسیع