Pakistan foils India’s attempt to get it blacklisted at FATF

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقراررکھنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک :ایف اے ٹی ایف کا اعلامیہ جاری، پاکستان نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کاؤنٹر فنانس ٹیرارزم کے حوالے سے بہترین کام کیا، پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیرر فنانس کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ان کی جانچ پڑتال کر کے ان کے خلاف ایکشن بھی لیا، پاکستان نے لسٹڈ (Listed) افراد اور ان کے اداروں کے اثاثوں کو نہ صرف ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونے سے روکا بلکہ ان کو اپنی تحویل میں بھی لیا.

مزید پڑھیں:  وفاق کو ہمارا حق دینا ہوگا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ایف اے ٹی ایف اجلاس نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، پاکستان نے تمام ایکشن پلان پر ایک جامع لائحہ عمل اپنایا اور 27 میں سے 24 پوائنٹس کے حوالے سے زبر دست کام کیا، ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون 2021 میں بلانے کا فیصلہ.

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید