hafeez 2

وزارت خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بارے اعلامیہ جاری کر دیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزارت خزانہ نے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بارے اعلامیہ جاری کر دیا، ایف اے ٹی ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے، ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 میں سے 24 شرائط پر مکمل عملدرآمد۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

اعلامیہ کے مطابق باقی تین شرائط پر بھی جزوی عملدرآمد کو تسلیم کر لیا گیا، بارڈر کنٹرول اور فنانشل سیکٹر سے متعلق 10 شرائط پر مکمل عمل درآمد، دہشت گردی کی فنانسنگ کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کے 8 میں سے 6 شرائط پر عملدرآمد تسلیم، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق مالی پابندیوں کے 9 میں سے 8 شرائط پر عمل درآمد ہونا باقی ہے، وزارت خزانہ کا ایف اے ٹی ایف کے عالمی قوانین پر مکمل عملدرآمد کیلئے پر عزم رہنے کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم