imran khan 3 1.jpg1000 x 500 1

میٹا بولک عارضے میں مبتلا بچوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:میٹا بولک عارضے میں مبتلا بچوں کیلئے وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے تیز ترین طریقے سے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس بپی وزیراعظم کی ہدایات پر متحرک دو درجن سے زائد افراد کو علاج کیلئے رقوم فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی آج شام تک میٹابولک سنڈروم کے شکار تقریبا 25 مریضوں کو سرمایہ مہیا کردیا جائے گا
مورثی طور پر میٹا بولک عارضہ میں مبتلا بچوں کو خاص قسم کے دودھ ،آٹا اور ادویات کی ضرورت ہوتی ہے اس عارضے کے شکار بچے عام بچوں کی طرح پروٹین یا عام خوراک کو ہضم نہیں کرسکتے۔ملک بھر میں مورثی میٹابولک سنڈروم کے 54 کیسز سامنے آئے ہیں۔صرف کراچی شہر میں مورثی میٹابولک سنڈروم کے 22 متاثرہ بچے سامنے آئے ہیں۔عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں پاکستان بیت المال انتظامیہ نے اتوار کے روز متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کی۔ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی خود اس سارے عمل کی نگرانی کررہے ہیں۔ پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں مورثی میٹابولک سنڈروم سے متاثرہ سامنے آنے والے بچوں کے حوالے سے تمام ضروری کاروائی مکمل کرلی ہے۔پاکستان بیت المال مورثی میٹابولک عارضہ میں مبتلا بچوں کے غریب والدین کو ضروری مالی مدد اور بچوں کے علاج کے حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرنے کیلئے یکسر تیار

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق