Corona 1 7

ملک میں کورونا سے مزید32افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 32 اموات اور ایک ہزار 1541 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی 3نشستوں کے نتائج چیلنج کردیئے

رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22,285 ہے، 5 لاکھ 42ہزار 393 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار32، خیبر پختونخوا 71 ہزار728 سندھ 2 لاکھ 57 ہزار 408، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار222، بلوچستان19 ہزار35، آزاد کشمیر10 ہزار101 اور گلگت بلتستان4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  واقعہ بہاولنگرکی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

واضح رہے کورونا وائرس کو پاکستان میں ایک سال مکمل ہوگئے ہیں۔

ملک میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔