punjab govt decides not to celebrate basant festival 1548254463 2714

راولپنڈی اور گرد و نواح میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی

ویب ڈیسک (راولپنڈی)راولپنڈی کے لڑکوں اور نوجوانوں نے پتنگوں کے ساتھ بسنت پر پابندی کا قانون بھی ہوا میں اڑا دیا شہر کے مختلف حصوں میں بسنت کا میلہ سج گیا پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے۔

آسمان بسنت کے رنگوں سے سج گیا

پولیس کا ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کے دعوے دھرے کےدھرے رہ گئےپتنگ بازی میں کیمیکل ڈور کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 71 ہزار کی حد عبور

بیشترعلاقوں میں گھروں کی چھتوں پر لائٹنگ کی گئی میوزک نے بھی متوالوں کو خوب پرجوش کیے رکھا قاتل ڈور کے کھیل پر ہی بس نہیں ہورہا بلکہ شہرمیں آتشبازی کیساتھ فائرنگ بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری

تفصیلات کے مطابق جگہ جگہ ہوائی فائرنگ سےتین افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم راول ٹاؤن سرکل میں پولیس نے 32 سے زائد پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔