5c7e6bb424199

جیسے دہشتگردی کو شکست دی ویسے ہی کرونا وائرس کو شکست دینگے- فیاض الحسن چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ صوبے کے ساڑھے 3کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جائے گا،کرونا وائرس سے متعلق افواہوں کے تدارک کیلئے محکمہ اطلاعات کام کر رہا ہے.ہماری پہلی ترجیح کرونا وائرس کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے.بچوں کیلئے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیئے جا رہے ہیں .جیسے دہشتگردی کو شکست دی ویسے ہی کرونا وائرس کو شکست دینگے.