images 63

صوبےکےبیشترعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں بادلوں کا راج جبکہ کئی مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود اورسرد جبکہ بالائی اضلاع میں ابرآلود رہنے کا امکان ہےتاہم ملاکنڈ، چترال، بالائی وزیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، باجوڑ،کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ ، ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ ،چارسدہ،مردان،صوابی،خیبر، کُرم، کوہاٹ اورکرک کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان المبارک میں ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی میں اضافہ، عوام خوار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقلم جبہ میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 11، دیر ، سیدو شریف میں8 ملی میٹر، کالام اور بونیر میں 9 ملی میٹر جبکہ پشاور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں1 انچ برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندان تاحال رمضان پیکج سے محروم

کالام میں پارا منفی 3 جبکہ پارا چنار میں پارا منفی1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔