Shibli Faraz1599592357 0

اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہرگزرتےدن کےساتھ عیاں ہورہی ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔

سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس ادارے کے حامی بن گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے، چت بھی میری ، پَٹ بھی میری، آنٹا میرے باپ کا،اپوزیشن کیلئے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی مرضی کے مطابق ہوں، جب الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ ہوئے، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد ، خودمختار اور فعال ہے۔