primeminister2919

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

ویب ڈیسیک (لاہور)وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئےہیں، عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے، والٹن میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی شیڈول میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر بریف کریں گے۔

وزیراعظم کو حکومت پنجاب کے فرد ڈیجیٹلائز کرنے کے منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاوسنگ منصوبےاور پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔