Untitled 1 151

انشاءاللہ سینٹ انتخابات میں ہم اپنی تمام نشستیں جیتیں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور) : وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی کے لیے ظہرانہ، ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق عنی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی شرکت، پانج ممبران اسمبلی طبیعیت کی ناسازی، گھر میں بیماری اور دگر ناگزیر وجوہات کی بناء پر ظہرانے میں شریک نہ ہوسکے، شرکت نہ کر سکنے والے ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلی سے رابطہ کرکے ان سے باقاعدہ اجازت لی تھی، سینیٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ظہرانے میں شریک، ممبران صوبائی اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی، انتخابی ہال میں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی ، نئے ممبران اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کے احکامات نظر انداز، ٹانک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری
مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ انشاءاللہ سینٹ انتخابات میں ہم اپنی تمام نشستیں جیتیں گے، ہم انتخابات میں مکمل شفافیت کے علمبردار ہیں۔