bannu 9

افغان مہاجرین کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر حل کئے جائیں گے- گورنر شاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے رستم شاہ مہمند کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین کے نمائندہ وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات، ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے گورنر کو پاک افغان طورخم سرحد پر اطراف کے عوام اور بالخصوص افغان مہاجرین کو سرحد پار کرنے میں حائل مسائل و تکالیف سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی کورین گلوکار کم داؤد کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

ملاقات میں افغان مہاجرین کو کاروبار، شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت، مریضوں کو آنے اور لے جانے میں درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، گورنر کی وفد کو مہاجرین کیمپوں میں مقیم افغانیوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تجاویز پر غور کی یقین دہانی کرائے، پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخوا نے اپنے افغان مہاجرین بھائیوں کا بہت خیال رکھا ہے، افغان مہاجرین کے مسائل متعلقہ اداروں کے ساتھ ملکر حل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی