inflation

اسلام آباد:ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک میں مسلسل چھٹے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 2.41 فیصد مزید بڑھ گئی.

ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی بڑھ کر 13.89 فیصد ہوگئی، چینی اور آٹے کی قیمتیوں میں بھی اضافہ رکارڈ کیا گیا، گھی,آٹا,دالیں چاول, گوشت اور چکن مہنگا ہوا، ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، چکن 5 روپے 25 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، چکن کی اوسط فی کلو قیمت 250  روپے 28 پیسے ہو گئی، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا، دال چنے کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مونگ 78 پیسے,دال مسور 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 5 روپے 13 پیسے مہنگا ہوا، انڈے کی فی درجن قیمت میں ایک روپے 26 پیسے کا اضافہ، حالیہ ہفتے 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ٹماٹر ایک روپے 90 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں پیاز 91 پیسے فی کلو سستا ہوا، حالیہ ہفتے 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان