Coronavirus file 2 1

خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق۔275 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2070 ہو گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے 275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 72 ہزار 3 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، صوبائی وزیر خلیق الرحمان کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 171 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 67 ہزار803 ہیں، صوبے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 2070 ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی