hooz 0

سات سالہ مقتولہ حض نور کیس میں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد

نوشہرہ زیارت کاکا صاحب کی جنسی درندگی کا شکار سات سالہ مقتولہ حض نور کیس میں دونوں سفاک ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کردی گئی۔نوشہرہ مقتولہ حض نورکیس کی سماعت بعدالت مسز شہناز حمید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ میں ہوئی۔نوشہرہ دونوں ملزمان ابرار اور رفیق کو سخت سیکورٹی میں عدالت میںپیش کیاگیا۔نوشہرہ عدالت میں باقاعدہ استغاثہ نے فرد جرم پڑھ کر سنانی گئی۔نوشہرہ عدالت زرائع کے مطابق مقدمہ میں دونوں نامزد ملزمان نے فرد جرم سے انکار کردیا۔نوشہرہ بعدالت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ میں فرد جرم کے موقعہ پر مقتولہ حض نورکے والد ،مدعی مقدمہ سمیت وکلا کی بڑی موجود رہی۔نوشہرہ زیارت کاکاصاحب میں گھر سے مدرسہ جانے والی لاپتہ ہونے والی سات سالہ بچی حض نورکو مورخہ 19جنوری2020 کو جنسی زیادتی کے بعد موت کے گھات اتاردیاگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مستورات کے تنازعے پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی