2202963 mahmoodkhanpti 1587446444

وطن عزیز کے دفاع کے لئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔وزیر اعلی محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور): 27 فروری کی مناسبت سے وزیر اعلی محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‏پاکستان کیخلاف بھارت کی ناکام فضائی مہم جوئی اور پاک فضائیہ کی موثر جوابی کارروائی کو 2 برس مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد اور مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارت کی فضائی دراندازی کا بروقت اور منہ توڑ جواب دے کر ایک بار پھر ناقابل تسخیر ہونے کا ثبوت دیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلیٹ کو واپس کرکے اقوام عالم کے سامنے ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہونے کا ثبوت دیا، ہمارے مسلح افواج کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے افواج حب الوطنی اور ایمان کے جذبے سے سرشار ہیں، وطن عزیز کے دفاع کے لئے قوم کا ہر فرد مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق