WhatsApp Image 2020 03 10 at 5.48.35 PM

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پختون قومی جرگہ اختتام پذیرعلامیہ جاری

عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام پختون قومی جرگہ اختتام پذیر ہوگیا جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ کے مطابق جرگہ نے افغانستان میں مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا، جرگہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اور پڑوسی ممالک امن معاہدے کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے وابستہ ہے.، ماورائے آئین و قانون اقدامات کا سدباب کیا جائے، متاثرہ بے گھر افراد کی بحالی یقینی بنائی جائے، بارودی سرنگیں صاف کی جائیں، نئے اضلاع میں فوری ترقیاتی کام شروع کئے جائیں، وفاق آبی وسائل پر صوبائی حق تسلیم کرے.، بجلی خالص منافع کے بقایاجات فوری ادا کئے جائیں،جرگہ نے منرل ایکٹ خیبرپختونخوا کو مسترد کردیا، وسائل پر مقامی افراد کا حق ملکیت تسلیم کیا جائے، سی پیک منصوبے میں پختونوں کے حصے کا تعین کیا جائے اور پاکستان اور افغانستان کے تمام تجارتی راستے کھولے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل