Maryam 9

خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو جلد رہائی ملے، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی پر اظہار تشکرکیا۔ حمزہ شہبازکی جیل سے رہائی قوم کو مبارک ہو ، خدا کرے ووٹ چورسلیکٹڈ کی قید سے قوم کو بھی جلد رہائی ملے حمزہ شہباز نے جرات، انہوں نے کہا کہ بہادری اور پامردی سے 20 ماہ قید ناحق گزاری حمزہ شہباز نے عمران خان کے بد ترین سیاسی انتقام کا جرات ، بہادری اور دلیری سے سامنا کیا۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے خلاف مزاحمت کی روشن علامت بن چکے ہیں ،20 ماہ گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن کا کوئی ثبوت حمزہ شہباز پر نہیں لگ سکا ۔حمزہ شہباز کے خلاف نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سیاہ کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،حمزہ شہبازکی صاحبزادی20 ماہ کی ہوگئی ۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

لیکن اس معصوم کے والد قید ناحق کاٹ رہے تھے کیا حمزہ شہباز کی 20 ماہ کی قید ناحق، ذہنی اذیت اور جھوٹ پر مبنی کردار کشی کا کوئی مداوا ہے؟وہ سیاہ چہرے تاریخ میں سیاہ ہی رہیں گے جنہوں نے حمزہ شہباز کو حسد، تکبر اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا دعا ہے کہ سیاسی انتقام اور ووٹ چوری کے بادل جلد چھٹ جائیں ۔