پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔