Untitled 1 164

ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورزمیں ایک بار پھر چینی کا فقدان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر کے پانچ ہزار کے لگ بھگ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت، ذرائع کے مطابق عوام وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی چینی سے محروم، شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا، مقامی سطح پر خریدی گئی چینی کی دستیابی میں کچھ دن لگیں گے، یوٹیلیٹی اسٹورز نے گذشتہ ہفتے شوگر ملز سے 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا سودا کیا، یوٹیلیٹی اسٹورز نے 6 ماہ میں اب تک چینی کے 8 ٹینڈرز جاری کئے ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

ذرائع نے مزید بتایا کہ 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کے 5 الگ الگ ٹینڈرز جاری کئے گئے، 40 ہزار میٹرک ٹن کے 3 الگ الگ ٹینڈرز جاری کئے گئے، یوٹیلٹی اسٹورز 6 ماہ میں اب تک چینی کے 5 ٹینڈرز منسوخ کرچکا ہے، ایک ٹینڈر کے تحت 4 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی گئی، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 51 ہزار میٹرک ٹن درآمدی چینی فراہم کی، یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید 50 ہزار ٹن درآمدی چینی کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  درسی کتب کی طباعت میں تاخیر، داخلہ مہم بری طرح متاثر