دہری شہریت رکھنے والا شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی بن سکتا ہے ، فیصلہ جاری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)دہری شہریت رکھنے والا شخص وزیر اعظم کا معاون خصوصی بن سکتا ہے ،سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الااحسن نے جاری کیا ،فیصلے کے مطاقب دہری شہریت رکھنا والے کیلئے وزیر اعظم کا معاون خصوصی بننے میں کوئی آئینی،قانونی پابندی نہیں۔سپریم کورٹ تارکین وطن پاکستانیوں کی پاکستان کیلئے خدمات کا متعدد بار اعتراف کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کا تقرر خالصتا وزیر اعظم کی صوابدید ہے،بدنیتی کے بغیر تقرری بارے وزیر اعظم کے صوابدیدی اختیار میں عدالتی مداخلت اختیارات کی تکون کے تصور کے منافی ہے،صوابدیدی اختیار میں غیر ضروری مداخلت وزیراعظم کے موثر امور کی انجام دہی میں رکاٹ حائل کرنا ہے،ایسے معاملات میں تحمل کا مظاہرہ کرنا عدالتی روایت ہے۔