پختون کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کیا دیا- سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

ویب ڈیسک: (صوابی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا وادی کنڈو پابینی میں جلسے سے خطاب

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے آج دن پاکستان کی سرزمین پر ناپاک حملہ کیا تھا، کچھ جہاز ہمارے علاقے میں داخل ہوئے.
چوبیس گھنٹے کے اندر ھمارے وزیراعظم عمران خان نے بدلہ لے لیا، دو جہاز ان کے گرائے اور ابھنندن گرفتار ہوا،
دنیا کو بنایا دیا کے جو ھمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کا انجام کیا ہوگا،ھم پر امن ملک ہیں اور امن چاہتے ہیں،ھماری امن کی خواھش کو کمزوری نہ سمجھا جائے.

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو بتانا چاھتا ہوں کے ھماری ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دینگے،
بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کردی،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی دفعہ پختونوں کو اچھی نمائندگی ملی.

ان کا مزید کہنا تھا کہ پختون کا نعرہ لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کو کیا دیا، مریم نواز نے ووٹ کی خاطر جاگ پنجابی جاگ کا نعروں لگایا، نا اہل حکمرانوں نے 70سال میں ملک کا بیٹر تباہ کیا، جب ھماری حکومت آئی تو تنخواہوں کے پیسے نہیں تھے، سارے ادرے خسارے میں تھے، دوست ممالک نے عمران خان کی مدد کی، آب ملک ترقی کی راہ پر گامنزن ہیں.