حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات

ویب ڈیسک (اسلام آباد ): وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ حمزہ اور مریم نواز کے بڑوں نے ملک میں کرپشن کے کلچر کو فروغ دے کر قوم کی اخلاقیات تباہ کی، حمزہ شہباز اپنے مفرور تایا جان سے کہیں کہ وطن واپس آجائیں، آپ ابھی ضمانت پر ہیں، باتیں ایسے کررہے ہیں جیسے بری ہو گئے ہوں ،عدالتی معاملات عدالت میں بتائیں میڈیا کو نہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کے عوام کو کنگال کیا، اور اپنی جیبیں بھریں،اور یہ قوم کا پیسہ بے رحمی سے کھانے والے آج ہٹ دھرمی سے کہہ رہے ہیں، کہ ان کے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، اپنے دور میں انڈے اور مرغی کا ریٹ فکس کرنے والے آج بڑی بڑی باتیں کر رہے ہیں۔