سپریم کورٹ: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو یا خفیہ سے، فیصلہ پیر کو ہوگا

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پرر اپنی محفوظ کردہ رائے یکم مارچ کو سنائے گی.

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی فکسیشن سے وکلا کو میسیج کے ذریعے آگاہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے فریقین کو سن کر 25 فروری کو اپنی رائے محفوظ کی تھی۔ہفتے کو سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر یکم مارچ کو سپریم کورٹ کی رائے سنائے جائے گی۔

آخری سماعت پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے گزارش کی تھی معزز عدالت 28 فروری تک اپنی رائے سنا دے تاکہ الیکشن کمیشن 3 مارچ تک انتظامات مکمل کرسکے۔