WhatsApp Image 2020 03 10 at 5.52.16 PM

کابینہ اجلاس سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس بریفنگ

اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کے یکساں پے سکیل کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی،مشیر خزانہ ہڑتالی ملازمین اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو کرونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی،ذوالفقار بخاری اور ظفر مرزا نے چین میں مقیم طلباء کے والدین کے ساتھ کی گئی ملاقات اور چین میں مقیم طلباء کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،بھرتیوں کے حوالے سے جامع طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈزبیر گیلانی کا استعفیٰ منظور کیا گیا، چینی اور آٹے سے متعلق پیش کی جانے والی رپورٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا. سیکرٹری داخلہ نے چینی کے حوالے سے کمیٹی کی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا. چینی کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کو مزید اختیارات کی منظوری بھی دی گئی. کمیٹی بعض معاملات کی تحقیق کیلئے مخصوص ٹیمیں بنانے کی مجاز ہو گی. وزیراعظم نے چینی ذخیرہ اندوزوں سے متعلق معاملات سامنے لانے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

پریس بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنشن لینیوالی بیوہ خاتون کوصرف ایک بارغیرشادی شدہ کاسرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا.پنشن لینیوالی60سال سے یا زائدکی بیوہ خاتون کیلئیسرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم.بلوں کی ادائیگی کے لئے ایک کیلنڈر ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی.کابینہ نے گزشتہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پریس بریفنگ۔