اپنے کام سے زیادہ خوش نہیں ہوں اس لئے اپنےڈرامےنہیں دیکھتی،سجل علی

ویب ڈیسک (کراچی) اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکاری بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے پاس کوئی سکرپٹ آتا ہے توہ اسے پڑھتی ہیں اور محسوس کرتی ہیں جس کے بعد و وہ خود بخود اس کردار کے سانچے میں ڈھل جاتی ہیں اس کے لیے وہ کوئی خاص طریقہ کار نہیں اپناتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے ڈرامے نہیں دیکھتیں کیونکہ وہ اپنے کام سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک دو فلموں کے سکرپٹس کو دیکھ رہی ہیں جو کہ انہیں بہت پسند آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فلم پرے ہٹ لو اور سپر سٹار دیکھی ہیں دونوں فلمیں بہت پسند آئیں اور وہ بھی ضرورایسی اچھی فلموں کا حصہ بننا چاہیں گی۔