n00918778 b

پاراچنار:رہائشی مکان جل کر خاکستر،6 افراد زخمی

ویب ڈیسک(پاراچنار) پاراچنار گاوں ڈال میں گھر کے اندرسلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ سلنڈر پھٹنے سے شدید آتشزدگی کے باعث تین کمروں پرمشتمل مکان سامان سمیت جل کرخاکسترہوگیا۔

ذرائع کےمطابق آگ لگنےسے 3 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6افراد جھلس گئے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

متاثرین کا کہنا تھا کہ گھر میں ضروریات زندگی کا کچھ نہیں بچا پہننے کے کپڑے اور موجود غذائی اجناسسے بھی محروم ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

ممتاز حسین و جمشید کے گھر کا سارا سامان جل گیا لاکھوں کا نقصان ہوگیا ،اہل علاقہ نے متاثرہ گھرانے کی فوری مدد کی اپیل کردی ہے۔