WhatsApp Image 2020 03 10 at 7.27.12 PM

غربت قوم کیلئےایک بیماری ہے جب بیماری کی تشخیص ہوگی تب ہی علاج ہوگا- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم کا احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل "ڈیٹا فار پاکستان” اجرا کی تقریب سے خطاب-

وزیراعظم کا خطاب سے کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک جہاں غریبوں کاسمندرہو، تھوڑےسےامیر ہوں وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا، پنجاب کےترقیاتی بجٹ کا55 فیصد بجٹ لاہورپرلگا،جسکی وجہ سےدیگرشہرمحروم رہے.

مزید پڑھیں:  9مئی کیس، شاہ محمود، عمر سرفراز اور محمود الرشید کی ضمانت درخواستیں خارج

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈیٹافارپاکستان اس لیےضروری ہےہم لوگوں کوبتائینگےکہ کہاں پیساخرچ کرنےکی ضرورت ہے،اس ڈیٹاسےپتاچلےگاکہ بچیاں کیوں نہیں پڑھ رہیں،کیوں پیچھےرہ گئی ہیں. عیسیٰ خیل کی تحصیل میں کوئی اسکول ٹیچراورلیڈی ڈاکٹرنہیں ملی،کرک اسکولوں میں خواتین ٹیچرزاورڈاکٹرزبھی موجودتھیں.

مزید پڑھیں:  13 تا17 جولائی شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غربت قوم کیلئےایک بیماری ہے،جب بیماری کی تشخیص ہوگی تب ہی علاج ہوگا،صوبےپہلےغربت کااندازہ لگائیں ،پھر این ایف سی ایوارڈکااجراہوگا.جہاں سب سےزیادہ ضرورت ہوگی اب وہی فنڈزجائیں گے,جب کمزوراورنچلےطبقے کواوپرلائیں تب ہی ملک ترقی کریگا .