اسلام آباد فائرنگ، امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

ویب ڈیسک(اسلام آباد)بھارہ کہو کے علاقے میں امام مسجد کو 2 بچوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں ایک امام مسجد اور دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مفتی اکرام، ان کا 13 سال کا بیٹا اور شاگرد شامل ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔