عالمی وبا: دنیا میں25 لاکھ 36 ہزار سے زائد اموات

ویب ڈیسک :عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 43 لاکھ65 ہزار سے افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد25 لاکھ 36 ہزار711 ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 کروڑ 99 لاکھ سے21 زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے مزید ایک ہزار 554 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 669 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں 42 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 85 ہزار 743 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 22 ہزار705 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 37 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 86 ہزار332 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور2لاکھ54ہزار263 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 69 ہزار 142 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 29 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 97 ہزار 507 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔