128236 1960700499

دوبارہ شادی کا خیال ذہن میں نہیں آسکتا، ریتھک روشن

ویب ڈیسک(ممبئی)بالی وڈ کے ایکشن ہیرو ریتھک روشن کی چند عرصہ قبل اپنی اہلیہ سوزین خان سے دوسری شادی کی افواہیں سرگرم رہ چکی ہیں تاہم ریتھک دوسری شادی کے حوالے سے صاف انکار کر چکے ہیں۔

ریتھک روشن نے فیشن ڈیزائنر سوزین خان سے 2000 میں پسند کی شادی کی تھی لیکن شادی کے 14 سال بعد دونوں کے درمیان اختلافات کے سبب علیحدگی ہو گئی اور 2014 میں دونوں نے عدالت سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

ریتھک روشن کا کہنا تھا کہ دوبارہ شادی کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آسکتا، وہ اب خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔