FotoJet 86

پمز: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو وارننگ

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی ہسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کی ہدایات جاری کر دیں، وفاقی ہسپتالوں میں موجود صحت کا عملہ ویکسین لگوانے سے انکار کرے گا ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  امریکی سفیر کی صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

پمز ہسپتال انتظامیہ نے رجسٹرڈہیلتھ ورکرز کو فوری ویکسینیشن کی ہدایت جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی

اس حوالے سے پمزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ہیلتھ ورکرز کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔