quetta blast 1

اسد خان اچکزئی کےقتل کیخلاف صوبےبھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

ویب ڈیسک (چمن)عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) کی اپیل پر بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کے قتل کے خلاف صوبے بھر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ہڑتال کے باعث صوبے کے تمام شہروں میں مارکیٹیں، تجارتی مراکز بند ہیں، شہروں میں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔

چمن میں اے این پی کے کارکنان باچا خان مرکز پر جمع ہو گئے جنہوں نے وہاں احتجاج کیا اور اپنے رہنما کے قتل کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، 4 ہزار 480 ارب روپے کے صوبائِی بجٹ کی منظوری

قتل کے واقعے کے خلاف پشین، ژوب، لورا لائی، زیارت، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللّٰہ، ہرنائی، دکی میں بھی ہڑتال کی جا رہی ہے۔

سنجا وی، قلعہ عبداللّٰہ، سرانان، خانو زئی، میزئی اڈا، مسلم باغ، شیرانی میں بھی ہڑتال کے باعث بازار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کم ہے۔

دوسری جانب قتل ہونے والے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے سیکریٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی میت ایمبولینس کے ذریعے جلوس کی شکل میں چمن کے لیے روانہ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  حسن اور حسین نواز کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

یاد رہےاسدخان اچکزئی کی لاش کل کوئٹہ کلی نو حصار میں کنویں سے برآمد ہوئی تھی مقتول اےاین پی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغرخان اچکزئی کے چچازاد بھائی تھے۔

مقتول رہنما کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے چمن کے ماڈل ہائی اسکول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ،اے این پی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان اور دیگر قائدین جنازے میں شرکت کریں گے۔