Untitled 1 160

سرعام نہتےشہریوں کوبےدردی سےشہید کرناافسوسناک ہے،مولانا فضل الرحمان

ویب ڈیسک (پشاور)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی اسلام آباد کے رہنماء مفتی اکرام ،ان کے بیٹے اور شاگرد کی بہیمانہ شہادت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کے احکامات جاری
حکومت امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کےغم میں برابر کاشریک ہوں، مولانا کا مقتولین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے دارالحکومت میں سرعام نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کرنا افسوسناک ہےحکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

مزید پڑھیں:  بابر اور رضوان پی ایس ایل 9 کے ٹاپ سکورر بن گئے

مولانا نے اہل خانہ سے تعزیت کی ،دکھ اور غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں دعا ہے کہ اللہ کریم مرحومین کی شہادتوں کو شرف قبولیت عطاء فرمائے ۔