150167556 190021069544739 7139204197364769390 o

4 خواتین قتل معاملہ:متحدہ انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس ،دس روزکی ڈیڈلائن دےدی

ویب ڈیسک(بنوں) شمالی وزیرستان میں 4 خواتین کی ہلاکت کا معاملہ ،متحدہ انجمن تاجران نےبنوں میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔
شمالی وزیرستان میں شہید خواتین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید خواتین کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائے پانچ پانچ لاکھ روپے نہایت کم ہیں۔

تاجران کا کہنا تھا کہ سباون این جی او والے کدھر ہیں کیوں اب تک اس کی بولتی بند ہے داد رسی نہ کرنے پر سباون این جی او کے خلاف بھی مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

تاجروں نے دس روز کی ڈیڈلائن دےدی اور کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم خان درانی نے پارلیمنٹ میں آواز بلند کر کے اپنا فرض پورا کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک :پک اپ گاڑی ریلے میں بہہ گئی، 1شخص جاں بحق دو بچے لا پتہ

واضح رہے کہ 4 روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئی تھیں دہشت گردوں کے اس حملے میں غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کی 4 خواتین سماجی کارکن جاں بحق ہوئیں۔