Untitled 2 42

وزیراعظم نے قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک(جہلم)وزیراعظم عمران خان کا ملک میں سیاحت کے فروغ اور مقامی آبادی کی ترقی کی کے لئے ایک اور عملی مظاہرہ، جہلم کے قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورے پر جہلم پہنچے جہاں انہوں نے تاریخی قلعہ نندنہ میں البیرونی ہیری ٹیج ٹریل کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم جس مقام پر موجود ہیں یہ بہت خاص جگہ ہے، یہاں سے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار البیرونی نے دنیا کی پیمائش کی کوشش کی، البیرونی کی پیمائش اور دنیا کی جدید پیمائش میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہو رہی ہے، وزیر دفاع

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخی جگہوں کی حفاظت بہت ضروری ہے، ہمارے ماہرین آثار قدیمہ نےتو کچھ کیا ہی نہیں ہے، انگریزوں نے ہی تاریخی مقامات کو دریافت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہیرٹیج ٹریل میں ایک پورے علاقےکا تعین کیا گیا ہے، سیاح کے لیےاچھی جگہ نہ ہو کوئی اس کا خیال نہ رکھےتو کوئی نہیں آئےگا، مقامی لوگ سیاح کا خیال رکھیں گےتو ان کو وسائل ملیں گے، وفاقی حکومت سیاحوں کی ٹھہرنےکی سہولتوں کےحوالےسے مزید آسانیاں پیدا کرے گی، علاقے کی خوبصورتی میں مزید اضافے کے لئے یہاں زیتون کے درخت لگانے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور آئی ایم ایف کااتفاق نہ ہوسکا،مذاکرات میں توسیع

معاون خصوصی زلفی بخاری اور وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر اعلیٰ پنجاب بھی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ دورہ جہلم میں وزیراعظم ٹلہ جوگیاں نیشنل پارک،سالٹ رینج نیشنل پارک کا بھی افتتاح کرینگے، وزیراعظم کوجنگلی حیات،ماحولیاتی تحفظ کےاقدامات پربریفنگ دی جائےگی۔