Untitled 2 46

چارسدہ:مشہور بزرگ بابا صاحب میں حادم کوذبح اور نعش جلانے والا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار

ویب ڈیسک (چارسدہ): چارسدہ کے مشہور بزرگ بابا صاحب میں حادم کوذبح اور نعش جلانے والا ملزم ایک گھنٹہ میں گرفتار، تھانہ پڑانگ پولیس کو اطلاع ملی کہ بابا صاحب مزار پر حادم دوست محمد سکنہ مردان کو کسی نامعلوم ملزم نے ذبح کرنے کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس موقع پر پہنچ کر لوگوں کی شناخت پر معلوم ہوا کہ جھلس شدہ ڈھانچہ بابا صاحب مزار کے حادم دوست محمد ولد شیر خان ساکن مایار مردان کا ہے، ملزم نے مقتول کو ذبح کرنے کے بعد نعش کو جلایا تھا اور موقع سے فرار ہوا تھا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی چارسدہ سجاد خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ تھانہ پڑانگ اشفاق خان،ایس آئی منظور خان،ایس آئی جہانگیر خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا.

مزید پڑھیں:  لکی مروت :قومی جرگہ کے رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ

تفتیشی ٹیم نے ایک گھنٹہ کے اندر اصل ملزم تک رسائی حاصل کرکے ملزم محمد نور خان ولد محمد ولی ساکن کلفٹن کراچی حال ملاکنڈ درگئی گرفتار کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔