senate 11

سینیٹ الیکشن کی آمد سیاسی ملاقاتوں میں تیزی

ویب ڈیسک : سینیٹ الیکشن کی آمد سیاسی ملاقاتوں میں تیزی، پی ڈی ایم امیدوار برائے سینیٹ الیکشن میں سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کے لئے پی ڈی ایم متحرک ،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری آج پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات کریں گے، بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات پانچ بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگی، بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمن کو یوسف رضا گیلانی کے لئے اب تک ہونے والے رابطوں سے آگاہ کریں گے ، سینیٹ الیکشن کے روز اپوزیشن کی اپنے ارکان ایوان میں پورے رکھنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چیف سیکرٹری کی تعیناتی ،اے ایس اے ایف پی کا وزیراعلیٰ کو خط