Two young girls killed in Charsadda firing Crime Scene

تخت بھائی:سرکل تھانہ لوند خوڑ کے حدود میں رہزنوں کی دلیرانہ واردات

ویب ڈیسک (تخت بھائی): تخت بھائی سرکل تھانہ لوند خوڑ کے حدود میں راہزنوں کی دلیرانہ واردات، چار مسلح نقاب پوش راہزنوں نے اسلحے کی نوک پر لوندخوڑ بازار کے مشہور منی چینجر حاجی علی رحمان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار ہونے میں کامیاب، اپنی منی چینجر آفس لوند خوڑ بازارسے اپنے موٹر کار جاپانی ٹوڈی سفید کلر کے زریعے اپنے گاوں سالاک جارہا تھا کہ راستے میں مسلح راہزنوں نے اپنے موٹر کار کے ذریعے ان کی گاڑی کو زبردستی روک دیا اور اس پر اسلحہ تان کر 32 لاکھ روپے، 20 ہزار سعودی ریال، 1 پستول، 2 عدد قیمتی موبائل اور موٹر کار کی چابی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

منی چینجر کے مالک حاجی علی رحمان سے 2017 میں بھی راہزنوں نے اس راستے پر36 لا کھ روپے زبردستی چھینے تھے، تھانہ لوند خوڑ پولیس نے متاثرہ منی چینجر کے مالک حاجی علی رحمان سکنہ سالاک لوند خوڑ کی رپورٹ پرمقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، ملزمان کی گرفتار ی کے لئے پو لیس جگہ جگہ چھاپے ماررہے ہیں، ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہو ئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی احکامات جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان