Untitled 2 47

نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپلانٹ کی ترسیلی لائنوں اور پاورہاؤس کی سالانہ مرمت کامیابی کے ساتھ مکمل

ویب ڈیسک (اسلام آباد):ترجمان واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاورپلانٹ کی ترسیلی لائنوں اور پاورہاؤس کی سالانہ مرمت کامیابی کے ساتھ مکمل، سالانہ مرمت کے بعد نیلم جہلم پلانٹ سے گذشتہ رات بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کو نیشنل گرڈ سے دوبارہ منسلک کردیا گیا، 2018 میں اپنی تکمیل کے بعد نیلم جہلم اب تک نیشنل گرڈ کو ساڑھے گیارہ ارب یونٹ بجلی مہیا کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد