crime scene

پولیس اسٹیشن گلبہار کی حدود شیخ آباد نمبر 3 دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔ 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): پولیس اسٹیشن گلبہار کی حدود شیخ آباد نمبر 3 میں گلی کے گیٹ کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ دونوں فریقین سے ایک ایک بندہ جاں بحق، فریق اول عمران حسین ولد شوکت حسین بعمر33/34 ساکن شیخ آباد نمبر 3 جاں بحق ہوئے، فریق دوم آصف سبحان ولد نامعلوم بعمر54/55 جاں بحق ہوا ہے وجہ عداوات گیٹ کا تنازعہ ہے ڈیڈ باڈیز پشاور کے مقامی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں سے بغرض پوسٹمارٹم مردہ خانے لے جایا جائے گا دونوں فریقین کے افراد مقامی ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق دونوں فریقین کے مابین گلی میں گیٹ لگانے پر جھگڑا ہوا اور دو طرفہ فائرنگ سے دونوں فریقوں کا ایک ایک بندہ جان سے گیا۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں صحت کارڈ کاؤنٹر پر عملہ غائب،انکوائری شروع