call

بلاول بھٹو زرداری کا حمزہ شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد کا ٹیلی فون

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فون، بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی، حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو زرداری کو ان کی ہمشیرہ بختاور زرداری کی شادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز شریف کو سینٹ الیکشن کے حوالے سے 2مارچ کو ہونے والے عشائیے کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، گھر کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی