images 1 16

اللہ کی مہربانی ہے،جو چاہتے تھےوہ مل گیا،اٹارنی جنرل

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ اللہ کی مہربانی ہے،جو چاہتے تھے وہ مل گیا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے پریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا اللہ کی مہربانی ہےجوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کا کہہ دیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بار کوڈلگائے یا سیریل نمبر۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاانتخابات صاف شفاف ہونے چاہئے، سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپر کی سیکریسی حتمی نہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

خالد جاوید نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ2017میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم ازخود ختم ہوگئی، سپریم کورٹ کی رائے کے بعد سینیٹ الیکشن شفاف بنانےہوں گے ، حکومت کا آرڈیننس ختم ہوگیا ہے۔