8716cc6c be8d 4884 9c03 07efe7abce6b

سینئر اداکار اعجاز درانی88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک(لاہور) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اہل خانہ کے مطابق اعجاز درانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر گارڈن ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

اعجاز درانی نے فلم ’ہیر رانجھا ‘ میں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا ،ہدایت کار منشی دل کی فلم ’حمیدہ‘ میں وہ بہ طور ساتھی اداکار متعارف ہوئے، یہ فلم 1956 میں ریلیز ہوئی۔

فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم ’مرزا صاحباں‘ میں بھی وہ سائیڈ ہیرو تھے۔ تاہم 1957 کی ریلیز فلم ’بڑا آدمی‘ میں بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔

اعجاز درانی کی پیدائش جلال پور جٹاں کے نواحی گاؤں میں 1935ء میں ہوئی۔