افغانی خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

مفتی اکرام اللہ سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو میں مفتی اکرام اللہ سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

شاہد الرحمان ولد لطیف سکنہ قبائلی ضلع اورکزئی کو بگٹو ناکہ پر گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کے تمام ٹَیسٹ کلیئر، رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم کو ہنگو سے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ مفتی اکرام اللہ ان کے بیٹے اور شاگرد کو 27فروری کو بہارہ کہو میں قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

جے یو آئی کے کارکنان نے گزشتہ روز احتجاج بھی کیا تھا فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا جس میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔