d7dc7771 4b47 4f0f ae8d f3cd5fe33400

شمالی وزیرستان:ڈسٹرکٹ ہسپتال کےڈاکٹرزوپیرامیڈکس سٹاف آج تیسرے روزبھی سراپااحتجاج

ویب ڈیسک (میرانشاہ)۔شمالی وزیرستان کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کا آج تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے، شمالی وزیرستان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت ایمرجنسی وارڈ کے بغیر تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالز اور پرائیویٹ کلینک بند، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا دور دور سے آئے ہوئے مریض تڑپ تڑپ کر واپس اپنے گھروں کو روانہ، ڈاکٹرز پیرامیڈکس سٹاف نے ڈی ایچ کیوہسپتال سے جلوس نکال کر میرانشاہ پریس کلب پہنچے اپنے ساتھی ڈاکٹر مہتاد اللہ کی رہائی کیلئے نعرے لگارہے تھے، مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے، مظاہرین نے بنوں میرانشاہ مین روڈ کئی گھنٹوں تک بند کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

ڈاکٹروں نے پیرامیڈکس سٹاف کے ہمراہ میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا، ہمارے ساتھی ڈاکٹر مہتاد اللہ و ڈسپنسر خوشدل اور گزشتہ روز اغواء ہونے والا کمپیوٹر آپریٹر ہیلتھ مسعود کو باعزت طور پر رہا کیا جائے، ڈاکٹر کی رہائی تک تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتال بند اور ہمارا احتجاج جاری رہے گا

ڈاکٹر نیاز محمد کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تحفظ فراہم کریں ڈاکٹر بلاا متیاز انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

آل کواڈینیش کونسل صدر کے مطابق انتظامیہ سرکاری ملازمین کو تحفظ دینے میں ناکام رہا5مارچ تک اگر ہمارے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو تمام محکمہ جات کو تالے لگائیں گے شمالی وزیرستان کے تمام ہسپتالز اور پرائیویٹ کلینکس میں سروسز معطل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

واضح رہے کہ مذکورہ ڈاکٹر چند دن پہلے میرعلی میں اپنے کلینک سے گرفتار کیا گیا ہے، تحصیلدار میرانشاہ شوکت خان ہمزونی کے ساتھ مذاکرات میں یقین دہانی کے بعد صرف دھرنا ملتوی کردیا، صرف دھرنا عارضی طور پر ملتوی احتجاج ڈاکٹر کی رہائی تک جاری رہے گا، جس کے دوران تمام شمالی وزیرستان کے ہسپتالز اور پرائیویٹ کلینک بند رہیں گے۔