54fd20c81c90d 800x320 2

لنڈی کوتل:خوگہ خیل قوم کا اپنےمطالبات کےحق میں احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل)لنڈی کوتل بازار میں خوگہ خیل قوم نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں خیبر سیاسی اتحاد کے رہنماؤں کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکام خوگہ خیل کے ساتھ اراضی کے سلسلے میں کئے گئے معاہدے کی پاسداری کریں۔ معاہدے کے تحت خوگہ خیل قوم کونوکریاں دی جائےحکام غریب عوام کو روزگاردینے کی بجائے روزگار چھین رہےہیں قبائلی عوام محب وطن شہری ہیں۔ زندگی کے تمام تربنیادی سہولیات فراہم کی جائے وعدے اوراعلانات نہیں، مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائےمطالبات نہ مانےگئےتونہ ختم ہونے والی احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  گاڑیوں پر مخصوص سٹکر کا فیصلہ مسترد، جمرود کے ٹیکسی ڈرائیورز کا احتجاج