download 2 18

اوگرا نےایل پی جی مہنگی کر دی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

مارچ 2021کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو قیمت میں 2روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 22 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 84روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت160 روپے ہوگئی ہے۔

یکم مارچ سے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2021 کیلئے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم

فروری میں ایل پی جی کی قیمت 157 روپے 89 پیسے فی کلو تھی اور ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1863 روپے 14 پیسے تھی۔