475162 96930566

سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کیلئے سرپرائزہوں گے،اسفندیارولی خان

ویب ڈیسک(پشاور)سربراہ اے این پی اسفندیارولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ جمہوریت کی جیت ہے،ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا کام ہے جسے پی ٹی آئی بے توقیر کررہی ہے۔

سربراہ اے این پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، حکومتی بدنیتی ظاہر ہوچکی ہے، آرڈیننس سے ملک نہیں چلائے جاسکتےیہ حکومت روز اول سے آمریت کی طرز حکمرانی پر عمل پیرا ہے، پارلیمنٹ سے آرڈیننس فیکٹری بنائی ہوئی ہے۔حکومت اگر واقعی اوپن بیلٹ چاہتی تو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی۔

مزید پڑھیں:  مردان، مسجد کے اندر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ، راہگیر زخمی

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی جمہوریت کا حصہ ہے لیکن حکومتی اکڑ نے ملک کا نظام برباد کردیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے غیرآئینی اقدام کی بھرپور مخالفت کی ۔عدلیہ آئین کی تشریح کا ادارہ ہے لیکن حکومت وہاں سے اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے، اپنے اراکین پر عدم اعتماد کرکے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

اسفند یار ولی نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کیلئے سرپرائز ہوں گے،کھرب پتی اورغیرسیاسی افراد کو ٹکٹس دے ک پی ٹی آئی کو پچھتانا پڑے گا،اپنی صفوں میں کھلبلی مچنے کے بعد پی ٹی آئی نے مجبوراً آرڈیننس نافذ کرنے کی غیرآئینی کوشش کی۔