352846b9263e74a918af42970e51d350 XL

آج کا فیصلہ شفافیت کے لیے زبردست فیصلہ ہے،سینیٹر فیصل جاوید

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ زبردست ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ لوگوں کو پتہ چلا ہے کہ سینیٹ میں کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ 25-2024 کیلئَے سفارشات تیار، پینشن اور جامعات کے اخراجات پر فوکس

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو سنا اور اٹارنی جنرل نے عدالت میں شاندار دلائل دیے اور آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

فیصل جاوید نے کہا عمران خان انتخابات میں شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں جب کہ اپوزیشن کرپشن چاہتی ہے، عمران خان تو سیاست میں آئے ہی کرپشن کے خاتمے کے لیے تھے اور آج کا فیصلہ ان کی جیت ہے کیونکہ عمران خان نے نا تو کوئی سرے محل بنانے ہیں اور نہ ہی فیکٹریاں لگانی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کام تو پارلیمنٹ کو کرنا ہوتا ہے لیکن یہ فیصلہ شفافیت کے لیے زبردست فیصلہ ہے۔